جی سی یو میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں انٹر یونیورسٹی نعت، قرات اور تقریری مقا بلے اختتام پذیر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں انٹر یونیورسٹی نعت ، قرات اور تقریری مقا بلے اختتام پذیر ہو گئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہائرایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری اورجی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جاوید اقبال بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 6ڈویژن میں ہم نے رحمت اللعالمین ؐچیئر ز قائم کر دی ہیں اور باقی ڈویژن میں بھی یہ چیئرزجلد قائم کردی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 417ملین روپے سے رحمت اللعالمین ؐسکالر شپ کا بھی اجراء کیا گیا ہے جس سے سرکاری یونیوسٹیز کی891اور سرکاری کالجزکی14ہزار طلباء مستفید ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں