جی سی یو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے ’’آؤ کشمیر کے لیئے اٹھیں‘‘ کے عنوان سے سیمینار

بدھ 27 اکتوبر 2021 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے ’’آؤ کشمیر کے لیئے اٹھیں‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد۔جس کی صدارت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کی، جبکہ اس مو قع پر ممبر پنجاب اسمبلی رامیش سنگھ اروڑا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی،ایگزیگٹو ڈائریکٹر فریڈم فار آل فاونڈیشن منظر الہی،سینئر صحافی سلمان غنی اور پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت نے بھی خطاب کیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے کہا کہ آج 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر جب بات ہوتی ہے تو جی سی یو صف اول میں ہوتا ہے،کشمیر کی آزادی کے لیے جہاں سے بھی دعوت ملی وہاں گیا،سید علی گیلانی سچے پاکستانی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنگ کسی صورت مسئلے کا حل نہیں ہے۔ افغانستان میں 42 سال کی جنگ کے بعد اب طالبان ایک حقیقت ہیں اور دنیا کو ان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مشغول ہونے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستاں کے 22 کروڑ عوام کشمیریوں کے شانا بشانہ کھڑے ہیں۔ ایم پی اے رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments