پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کرنے کا سفر 100 سال بعد ختم

جامعہ پنجاب سے اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کرنے کا سفر 100 سال بعد ختم کر دیا گیا، جامعہ پنجاب سے اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا۔پنجاب یونیورسٹی کے ڈینز کی کمیٹی نے تاریخی فیصلہ کر لیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق رکھنے والے کالجز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

اگلے سال پنجاب یونیورسٹی سے ریگولر یا پرائیویٹ طلبہ کو ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ مختلف مضامین میں ماسٹر ڈگری کرتے ہیں۔ اگلے سال بی اے، بی ایس اسی، ایسوسی ایٹ ڈگری والوں کو 5 ویں سمسٹر میں داخلہ ملے گا۔رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی، ماسٹر ڈگری کی جگہ متبادل پروگرام کیا ہو گا اس کیلئے کمیٹی بنا دی، کمیٹی کی تجویز پر ماسٹر ڈگری کا متبادل پروگرام شروع کریں گے۔ ایچ ای سی نے بی اے، بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا اجرا ء کیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری کو ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں