پنجاب یونیورسٹی کا نیو،اولڈ کیمپس بند، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) سموگ کے باعث پنجاب یونیورسٹی پیر کو بھی بند رہے گی ،طلبا ء کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر سموگ کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نیو اور اولڈ کیمپس پیر کے روز بند رہیں گے ۔رجسٹرار خالد خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کو طلبا کی کلاسز آن لائن ہوں گی،گزشتہ پیر 29 نومبر کو بھی یونیورسٹی سموگ کے باعث بند رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں