ویٹرنری یونیورسٹی میں پنیر بنا نے کے مو ضو ع پرتین روز سے جاری ہینڈز آن ٹریننگ اختتام پذیر

بدھ 8 دسمبر 2021 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے با ہمی اشتراک سے اور ملک ویلیو چین کے مو ضو ع پر ڈیری فارمرز و انڈسٹری سٹیک ہولڈرز کی کپیسٹی بلڈ نگ پرا جیکٹ کے زیر اہتمام پنیر بنا نے کے مو ضو ع پر تین روز سے جاری ہینڈز آن ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں کیا ۔

جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے شر کا اور ریسورس پرسنز کے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد جنید کے علا وہ 17 پروفیشنلز و شر کا نے شر کت کی۔ا ختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ایسی ٹریننگز کا انعقاد ایک دوسرے کے ساتھ نالج شیئر کرنے اور فیلڈ سے متعلقہ پیشہ وا رانہ عملی مہا رتو ں کو سیکھنے کے لیئے انتہا ئی مو ثر ہے نیز کہا کہ چھو ٹے فارمرز کے دودھ کو ضا ئع ہو نے سے بچا نے اور منا فع کو بڑ ھا نے کے لیئے ضروری ہے کہ دودھ کی ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ سے متعلقہ مہارتو ں و تیکنیکس کو سیکھا جا ئے۔

(جاری ہے)

تین روزہ ٹریننگ میں شر کا کو موزریلا کریم چیز و پنیر بنا نے سے متعلقہ تکنیکی مہا رتیں سکھا ئی گئیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں