وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کے منصوبے ’’سکلز فار آل‘‘پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز

60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی،رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے ‘ عثمان ڈار کا پیغام

منگل 18 جنوری 2022 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کے منصوبے ’’سکلز فار آل‘‘پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز کر دیا گیا، 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ترین ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے، ملک بھر کے 1000 اعلی تعلیمی اداروں میں 60,000 سکلز سکالرشپ مختص کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے، کورسز کے پہلے دو مرحلوں میں شاندار کامیابیاں دیکھنے کو ملی ہیں، نوجوان ہزاروں ڈالرز کما کر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں