پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 18 جنوری 2022 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پنجاب یونیورسٹی نے عائشہ صدف دختر ایچ شاہد احمد کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں’نیٹ ورک ایجنڈا سیٹنگ کے تناظر میں میڈیا ، عوامی اور پالیسی ایجنڈا کا باہمی اشتراک : پاکستان میں ہونے والے فوجی آپریشنز کا مطالعہ(2001-2015) ‘ کے موضوع پر،ثناء سعید دختر سعید احمد خان کوکیمیکل انجینئرنگ کے مضمون میں ’کریکٹر ائیزایشن سپنٹ کافی گرائونڈ پری ٹریٹڈ آئیونک لیکوئڈ سے تھرمل کیمیکل تبدیلی کیلئے‘ کے موضوع پر،رفعت محمود دختر محموداحمد کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ’پاکستان میں جماعتی موروثی سیاست اور سیاسی ترقی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جائزہ‘ کے موضوع پر،انیقہ نصیر دختر نصیر احمد کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ’ویڈیو گیم پلے اور اسلام آباد کے نوجوان گیمرز کا اخلاقی استدلال‘ کے موضوع پراوربلال احمد فاروقی ولد خورشیدا حمد فاروقی کوکیمسٹری کے مضمون میں’ڈینسٹی فنکنشنل تھیوری کی بنیاد پر پولی اینی لین اور اس کے کمپوزٹ کی ساخت ، برقیاتی اور حسی صلاحیت کا مطالعہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں