میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات اور داخلہ بھجوانے کا شیڈول جاری

میٹرک کا امتحان 10 مئی اور انٹر میڈیٹ کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا

اتوار 23 جنوری 2022 00:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات اور داخلہ بھجوانے کا شیڈول جاری کردیا، میٹرک کا امتحان 10 مئی اور انٹر میڈیٹ کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میٹرک کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 28 فروری تک جمع کیا جائے گا،ڈبل فیس کے ساتھ 14 مارچ اور ٹرپل فیس کے ساتھ 22 مارچ تک داخلے وصول کیے جائیں گے۔انٹر امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31 مارچ ،ڈبل فیس کے ساتھ 18 اپریل اور 26 اپریل تک وصول کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں