تعلیم کا حصول ہی معاشرے اور ملک کی ترقی کا باعث بنتا ہے‘ملک امان اللہ

ہر سال 32ہزار سے زائد طلبا طالبات تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں،مینول سے ڈیجیٹلائزیشن پر آچکے ہیں

جمعرات 27 جنوری 2022 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور ریجنل کے ڈائریکٹر ملک امان اللہ نے کہاہے کہ روزبروز طلباو طالبات کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے 32ہزار سے زائد طلباو طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں، اب بھی میٹرک سے لیکر پی ایچ ڈی کے داخلے جاری ہیں جوکہ 22فروری تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کا ویژن ہے کہ تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروے کار لایا جائے،بچے سے لیکر بوڑھے تک کی عمر میں تعلیم کو جاری رکھنا بالکل آسان بنادیا گیا ہے اب سٹودنٹس کو بار بار یونیورسٹی کے چکر لگانے کی ضروت نہیں،تمام مینول کام آن لائن کردیا گیا ہے۔

فارم سے رجسٹریشن تک آن لائن اور داخلوں کی فیسیں بھی جازکیش،یوکیش،ایزی پیسہ کے ذریعے بھی جمع کروا ئی جاسکتی ہیں ۔داخلہ لینے والے افراد 22فروری سے پہلے آن لائن داخلے بھج سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں