وزیراعلی کا پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے واقعہ کا نوٹس

جمعہ 27 مئی 2022 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب، بلاامتیاز کارروائی کا حکم۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور تصادم کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ درسگاہوں میں ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔کسی کو بھی تعلیمی اداروں کا پرامن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں