پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام منی لانڈرنگ پر سیمینار

ہفتہ 28 مئی 2022 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے اشتراک سے 'منی لانڈرنگ'پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹراور وائٹ کالر کرائم کے ماہر گلزار خان، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، جوائنٹ ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس راؤ احمد مختار، فیکلٹی ممبران، طلبائواور ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں گلزار خان نے منی لانڈرنگ کے باعث ملکی خودمختاری اور معیشت کو لاحق خطرات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی اور منی لانڈرنگ کو محدود کرنے والی سرگرمیوں پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پروٹوکول کے بارے میں شرکاء کوآگاہ کیا ۔راؤ احمد مختار نے منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے لیے بینکوں کے ذریعے عمل میں لائی جانے والی ایک جامع پالیسی تیار کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری فریم ورک سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر مبشر منور خان نے منی لانڈرنگ سے لاحق خطرات پر بھی بات کی۔ انہوں نے اس معاملے پر عوامی بیداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موضوع پر آگاہی فراہم کرنے پر اسٹیٹ بینک کے حکام کی کوششوں کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں