لاہور،میٹرک کا ملتوی ہونے والا مطالعہ کا پرچہ 11جون کو ہوگا

ہفتہ 28 مئی 2022 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحان کا ملتوی ہونے والا واحد مطالعہ پاکستان کا پیپر 11 جون کو لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کے تحت 25 مئی کو ملتوی ہونے والے مطالعہ پاکستان کے پیپر کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ پیپر آئندہ ماہ 11 جون بروز ہفتہ کو لیا جائے گا۔لاہور بورڈ نے طلبا کو پیپر سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ صبح کی شفٹ میں 8 بجے اور دوپہر کی شفٹ میں 1 بجے پیپر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں