پنجاب میں 24مئی سے 318رمضان اور27ماڈل بازار لگانے کا فیصلہ

کم آمدنی والے افرا د کے علاقوں میں اشیاء خورونوش کی ٹرکوں کے ذریعے فراہمی یقینی بنائی جائے گی،صوبائی وزیر بلدیات

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:28

پنجاب میں 24مئی سے 318رمضان اور27ماڈل بازار لگانے کا فیصلہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے صوبے بھر میں 318رمضان بازار اور 27ماڈل بازار لگائے جائینگے ،رمضان بازار وں کا آغاز 24مئی سے ہوگا جہاں سے عوام روز مرہ ضروریات کی تمام اشیاء صبح 9بجے سے شام 6بجے تک خرید سکیں گے، ماہ رمضان میں خاص طور پر استعمال ہونیوالی اجناس وپھل وغیرہ کی دستیابی سوفیصد یقینی بنائی جائیگی اور ایسی اجناس اورپھل جن کا سیزن نہیں ہے ان کو بیرون ملک سے درآمدکیا جائے گا ،صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے مختلف بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات میں بتا یاکہ تمام محکمے فوری طورپر صوبہ بھر میں موجود اجناس کی مو جو دگی اور گزشتہ سالوں میں ماہ رمضان کے دوران ان اشیائے ضروریہ کے استعمال کے اعدادوشمارچیک کریںاورسٹاک کم ہونے کی صورت میں متعلقہ درآمد کنندگان سے فوری رابطہ کرکے ا شیاء کی صوبہ میں وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائیں، اشیائے ضروریہ کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کا سلسلہ صرف رمضان بازاروں اور ماڈل بازاروں تک ہی محدود نہیں رکھاجائے گا بلکہ کم آمدنی والے افرا د کے علاقوں میں ٹرکوں کے ذریعے ان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی ، انہوں نے کہا رمضان بازاروںمیں اشیاء کے معیار اور ناپ تول کاپورا خیال رکھا جائے اورذخیرہ اندوزی کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تمام کمشنرصاحبان اپنے متعلقہ ڈویژنوں میں جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں تمام محکموں کے افسران پر مشتمل اینٹی ہورڈنگ کمیٹیوں کا قیام بھی عمل میں لائیں گے، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیںاورایک ٹیم کی طرح کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں