و زیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میںعوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پی آئی ٹی بی کے تعاون سے صوبہ کی9 شہروں میں11’’ ای خدمت‘‘ مراکزقائم کر دئیے گئے ، ملک محمد اقبال چنڑ

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:28

و زیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میںعوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،پی آئی ٹی بی کے تعاون سے صوبہ کی9 شہروں میں11’’ ای خدمت‘‘ مراکزقائم کر دئیے گئے ، ملک محمد اقبال چنڑ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) محکمہ بلدیات نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے صوبہ کی9 شہروں میں11 الیکٹرانک خدمت مراکزقائم کر دئیے ہیں،جہاںایک ہی چھت تلے پیدائش،کریکٹر،ڈومیسائل،ڈیتھ،طلاق سرٹیفیکیٹ،ڈرایئونگ لائسنس، ای سہولت، فرد کا اجراء،موٹر وہیکل رجسٹریشن،شناختی کارڈ، روٹ پرمٹ،ٹوکن ٹیکس اور وہیکلز ٹرانسفر آف اونر شپ جیسی سہولیت فوری احسن طریقہ سے فراہم کی جا رہی ہیں، لاہور، راولپنڈی،سرگودہا،گو جرانوالہ،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان ،ڈی جی خان اور بہاولپور میں ای۔

(جاری ہے)

خدمت مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں ،لاہور اور سرگودہا میں مزید سنٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے جنہیں جلد فعال کر دیا جائے گاجبکہ ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں بھی عوام کو جلدیہ سہولیات فرا ہم کر دی جا ئیں گی،صوبائی وزیرکو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کی روشنی میںعوام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں