لاہور ائیر پورٹ سے مشکوک شخص کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

اختر افضل بغیر کسی مقصد کے ائیر پورٹ آیا ،بلا مقصد انتظار گاہ میں گھوم پھر رہا تھا‘ اے ایس ایف حکام

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:05

لاہور ائیر پورٹ سے مشکوک شخص کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) لاہور ائیر پورٹ سے مشکوک شخص کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشکوک شخص اختر افضل کو حراست میں لے لیا۔ جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقامل پر منتقل کردیا گیا ہے۔اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ اختر افضل بغیر کسی مقصد کے لاہور ائیر پورٹ پر آیا اور بلا مقصد انتظار گاہ میں گھوم پھر رہا تھا، اختر افضل کے موبائل سے لاہور ائیر پورٹ کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں