وزیر اعظم کے سوشل بائیکاٹ کی بات کوئی پاگل انسان ہی کرسکتا ہے ‘رانا ثنا اللہ خان

عمران خان کے پاس الیکشن لڑنے والے امیدوار نہیں ہیں دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عمران خان کو عبرتناک شکست ہوگی اور یہ الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کا شور مچاتے پھریں گے‘ عمران خان کی سیاست صرف ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہے‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 20:29

وزیر اعظم کے سوشل بائیکاٹ کی بات کوئی پاگل انسان ہی کرسکتا ہے ‘رانا ثنا اللہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سوشل بائیکاٹ کی بات کوئی پاگل انسان ہی کرسکتا ہے عمران خان کے پاس الیکشن لڑنے والے امیدوار نہیں ہیں دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عمران خان کو عبرتناک شکست ہوگی اور یہ الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کا شور مچاتے پھریں گے‘ عمران خان کی سیاست صرف ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کے سوشل بائیکاٹ کی بات اگر اسرائیل بھارت را کرے تو سمجھ آتی ہے لیکن اگر پاکستان میں بیھٹا کوئی شخص بات کرے تو وہ ذہنی مریض ہی ہوسکتا ہیایسے شخص کو ذہنی امراض کے ڈاکٹر کو چیک کروانا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں ساڑھے تین سال اس معاشرے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے ملک میں ترقی کا پہیہ روکنے کی کوشش کی ہے، اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس الیکشن لڑنے والے امیدوار نہیں ہیں دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عمران خان کو عبرتناک شکست ہوگی اور یہ الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کا شور مچاتے پھریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست صرف ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہے، انہوں نے عمران خان کو مشورہ یہی ہے کہ وہ چوتھی شادی کریں ، لیکن پتا نہیں کہ کون ان سے چوتھی شادی کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں