ڈان لیکس میں کچھ چہروں کو بلی چڑھا کر اصلی کرداروں کو بچایا جا رہا ہے : صمصام بخاری

یہ قوم کے ساتھ کیسا مذاق ہے کہ ڈان لیکس کا جن پر الزام ہے وہی نوٹیفیکشن جاری کررہے ہیں: سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:33

ڈان لیکس میں کچھ چہروں کو بلی چڑھا کر اصلی کرداروں کو بچایا جا رہا ہے : صمصام بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا کہ ڈان لیکس میں کچھ چہروں کو بلی چڑھا کر اصلی کرداروں کو بچایا جا رہا ہے ، یہ قوم کے ساتھ کیسا مذاق ہے کہ ڈان لیکس کا جن پر الزام ہے وہی نوٹیفیکشن جاری کررہے ہیں،قوم اس وقت تک ڈان لیکس کو قبول نہیں کرے جب تک اصل چہرے سامنے نہیں آجاتے، وزیراعظم نے ڈان لیکس پر خود اپنے پائوں پرکلہاڑی ماری ہے ، پوری قوم جانتی ہے کہ ڈان لیکس سٹوری میں کونسے عناصر شامل ہیں، ان خیالات کا اظہار سیدصمصام علی بخاری نے حلقے کے دورے کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ، پاکستانی یوتھ کو تباہی اور بے راہ روی سے بچانے کے لئے حکمرانوں نے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی ہے ،نوجوان ہاتھوں ڈگریاںلئے نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستانی اداروں کو تباہ کرنے میں وزیراعظم اور ان کے درباریوں کا ہاتھ ہے ، تمام اداروں میں کرپشن نے گھر کر لیا ہے ، غریب عوام انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ہیں، رشوت اورپیسوں کے بغیر غریب عوام کے لئے انصاف لینا ایک خواب بن چکا ہے ، انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس میں حکمران اپنے آپ کوبچانے کی کوشش کررہے ہیں ، ڈان لیکس میںچند چہروں کو بلی چڑھا کراصلی چہروں کو بچانے کی کوشش کی جار ہی ہے ،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ یہ قوم کے ساتھ کیسا مذاق ہے کہ ڈان لیکس کاجن پر الزام ہے وہی نوٹیفیکشن جاری کررہے ہیں، قوم اس وقت تک ڈان لیکس کو قبول نہیں کرے گی جب تک اصلی چہرے بے نقاب نہیں ہوجاتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں