وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھانے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات

سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کااعلان، اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 27 مئی 2017 11:01

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھانے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے کل سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی-ملاقات 4گھنٹے سے زائد تک جاری رہی - ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں ،نئے مالی سال کے بجٹ او رفلاح عامہ کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا-سرگودھا ڈویژن کے اراکین اسمبلی نی1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلی شہبازشریف کو مبارکباد دی -وزیراعلی نے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے اوراتھارٹی کے قیام کے لئے فوری طو رپر اقدامات کئے جائیں-وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہاہے اورلوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مخلصانہ اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں-انہوں نے کہا کہ 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے صرف 22ماہ کی مدت میں بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے اورمنصوبے کے دوسرے پلانٹ کے ٹرائل کا آغاز ہوگیاہے اور10جون تک مزید 660میگا واٹ بجلی حاصل ہونے سے یہ پراجیکٹ مجموعی طو رپر 1320میگا واٹ بجلی فراہم کرے گا-انہوںنے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام کو آگے بڑھایاہی-انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے سیاسی عناصر ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں -دھرنوں کے ذریعے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازش کی گئی اوراللہ تعالی کے فضل وکرم او رعوام کی حمایت سے یہ سازش نا کام رہی -انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے لوٹ مار او رکرپشن کا بازار گرم کئے رکھا- آج چار سالہ دور میں شفافیت ، محنت، امانت او ردیانت کی تاریخ رقم ہوئی ہے اوراللہ تعالی کے فضل وکرم سے مسلم لیگ( ن) کی حکومت کو تاریخی کامیابیاں ملی ہیں-انہوںنے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے دیہات میں بہترین سڑکیں بنائی گئی ہیںاورآئندہ مالی سال بھکر میں دانش سکول کو مکمل کریں گے اوربھکر میں میڈیکل کالج کے قیام کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہی- انہوںنے کہا کہ اراکین ا سمبلی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں-انہوںنے کہا کہ عوام نے آپ کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے او ران کے مسائل حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے -صوبائی وزراء ،ایم این اے حمزہ شہبازشریف، چیف سیکرٹری ، ایڈیشل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز او رسرگودھا ڈویژن کے انتظامی وپولیس افسران بھی اس موقع پر موجو د تھی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں