ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے متاثرین میں 1 کروڑ 26 لاکھ کے چیک تقسیم

جمعرات 22 جون 2017 16:32

ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے متاثرین میں 1 کروڑ 26 لاکھ کے چیک تقسیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو ( نیب )لاہور شہزاد سلیم نے متاثرین میں 1 کروڑ 26 لاکھ کے چیک تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

40متاثرین میں شامل احسان اللہ 4لاکھ 73 ہزار، محمد امان 2لاکھ، محمد اقبال 1لاکھ 71ہزار، خاور فردوس 2لاکھ 28ہزار، امتیاز بی بی 95ہزار، شاہدہ پروین 2لاکھ 72ہزار وغیرہ شامل ہیں جبکہ قصرِشیریں کے متاثرین میں امان علی کو 20 لاکھ کا چیک دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی نیب نے کہا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے کاربند ہیں، ہر کیس کا فیصلہ میریٹ پر بغیر کسی اثرورسوخ کے کیا جائے گا۔اپریل 2017ء سے اب تک 6کروڑ 10 لاکھ تقسیم کر چکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں