عید الفطر سے قبل مئیرز و چیئرمینوں کو تمام تفریحی مقامات پر مشینی و الیکٹرک جھولوں ، کھانے پینے کی اشیا ء کے سٹالز کی خصوصی چیکنگ کی ہدایت

جب تک ان جھولوں کی مکینیکل و ٹیکنیکل چیکنگ نہ ہو جائے کسی قسم کا اجازت نامہ جاری نہ کریں‘وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ کا مراسلہ

جمعہ 23 جون 2017 13:01

عید الفطر سے قبل مئیرز و چیئرمینوں کو تمام تفریحی مقامات پر مشینی و الیکٹرک جھولوں ، کھانے پینے کی اشیا ء کے سٹالز کی خصوصی چیکنگ کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے ایک مراسلے کے ذریعے صوبہ کے تمام مئیرز وچئیرمین کو ہدایت دی ہے کہ عید الفطر سے قبل تمام تفریحی مقامات پر لگنے والے ہر قسم کے مشینی و الیکٹرک جھولوں ، کھانے پینے کی اشیا ء کے سٹالز کی چیکنگ کو خاص اہمیت دیتے ہوئے کسی قسم کا اجازت نامہ جاری نہ کریں جب تک ان جھولوں کی مکینیکل و ٹیکنیکل چیکنگ نہ ہو جائے تاکہ کسی بھی قسم کے نا گہانی صورت حا ل سے محفوظ رہا جا سکے۔

اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون برقرار رکھتے ہوئے اپنی چیکنگ رپورٹ بھی محکمہ کو ارسال کریں۔ تمام تفریحی مقامات، سیر گاہوں و دیگر مقامات کی سکیورٹی و صفائی کے انتظامات کو بھی چوبیس گھنٹے فوقیت دیں۔

(جاری ہے)

افسر ان و اہلکاران کاڈیوٹی روسٹر عید کے تینوں دنوں کے لئے جاری کریں۔ اس دوران کوئی بھی ڈیوٹی سے انکاری ہو کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے مزیدتمام مئیرز وچئیرمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ضلعی ڈیزاسٹر اتھارٹی کے چئیرمین( ڈپٹی کمشنر) رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی صورت حال سے قبل از وقت بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے نمٹا جا سکے۔تمام بلدیاتی ادارے سیوریج اور برساتی نالوں کی صفائی کا عمل فوری مکمل کریںاس سلسلے میں تمام متعلقہ چیف آفیسر اپنے عملے کی حا ضری او ر چالو مشینری کی کو یقینی بنائیںتاکہ بلدیاتی ادارے مقامی انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں