دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ‘ رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں دہشت گردی کر نیوالے درندوں سے بھی بدتر ہے ‘دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر نے کیلئے اقدامات کر نا ہوں گے ‘کوئٹہ دہشت گرد میں شہید ہونیوالوں کے غم میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں‘

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 21:05

دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ‘ رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں دہشت گردی کر نیوالے درندوں سے بھی بدتر ہے ‘دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر نے کیلئے اقدامات کر نا ہوں گے ‘کوئٹہ دہشت گرد میں شہید ہونیوالوں کے غم میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ‘رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں دہشت گردی کر نیوالے درندوں سے بھی بدتر ہے ‘دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر نے کیلئے اقدامات کر نا ہوں گے ‘کوئٹہ دہشت گرد میں شہید ہونیوالوں کے غم میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں اور ان شہداء کی قر بانیں راہیگاں نہیں جائیں گی ۔

بروز جمعہ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور ملک سے آخری دہشت گردکے خاتمے تک پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا اور افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے اس لیے وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگاا ور مکمل امن قائم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کر نے کیلئے اقدامات کر نا ہوں گے تاکہ دہشت گردودں اور پاکستان کو عد م استحکام کا شکار کر نیوالوں کو بے نقاب کیا جاسکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں