وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں‘شہباز شریف

جمعہ 23 جون 2017 21:49

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے - وزیر اعلی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیاہی-وزیر اعلی نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے غم زدہ خاند انون سے ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی- انہوںنے کہا کہ وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے ہمارے ہیرو ہیںاورپوری قوم کو ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں