ملک بھر میں دہشتگردی کی نئی لہر میںاضافہ انتہائی تشویشناک ہے ، شعیب صدیقی

دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے، بیان

ہفتہ 24 جون 2017 19:52

ملک بھر میں دہشتگردی کی نئی لہر میںاضافہ انتہائی تشویشناک ہے ، شعیب صدیقی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردی کی نئی لہر میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ، دہشتگردی کے واقعات میںمعصوم شہریوں کونشانہ بنایاجا رہاہے ، دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے ، ان خیالات کا اظہا ر شعیب صدیقی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میںمکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، حکومت کی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے نیٹ ور ک کو ختم کر کے ہی ملک میں امن وامان کی فضا قائم کی جاسکتی ہے ، انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفرکردار تک پہنچا نا وقت کی ضرورت ہے ، دہشتگردی نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، حکومت کو عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا نا چاہئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں