وزیراعلیٰ کی تحریک پاکستان کے کارکن سید امجد حسین مرحوم کی رہائشگاہ آمد، بیٹے سینیٹر مشاہد حسین اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

ہفتہ 24 جون 2017 20:36

وزیراعلیٰ کی تحریک پاکستان کے کارکن سید امجد حسین مرحوم کی رہائشگاہ آمد، بیٹے سینیٹر مشاہد حسین اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تحریک پاکستان کے کارکن گولڈمیڈلسٹ کرنل (ر) سید امجد حسین مرحوم کی رہائشگاہ مسلم ٹائون گئے۔ وزیراعلیٰ نے کرنل (ر) سید امجد حسین کے انتقال پر مرحوم کے بیٹے سینیٹر مشاہد حسین سیداور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کرنل (ر) سید امجد حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کرنل(ر)امجد حسین مرحوم کی تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سید امجد حسین مرحوم نے تحریک پاکستان میں گرانقد ر خدمات سرانجام دیں۔ سید امجد حسین مرحوم ایک سچے پاکستانی اورنظریہ پاکستان سے عشق کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کرنل(ر) سید امجد حسین مرحوم کی پاکستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کرنل (ر) سید امجد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں