قوم کو جے آئی ٹی رپورٹ کا شدت سے انتظار ہے ‘ جہانگیر خان ترین

شفافیت کے چمپئن کہلوانے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ‘ انٹر ویو

اتوار 25 جون 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ شفافیت کے چمپئن کہلوانے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ،حکمران خاندان احتساب کیلئے از خود پیش نہیں ہوا بلکہ اس کیلئے بڑی جدوجہد کی گئی ہے ، عمران خان کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن حکمران طبقہ اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی طویل جدوجہد سے حکمرانوں کے اصل چہروں سے نقاب الٹا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی حکمرانوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔ جب تک حکمرانوں سے لوٹ مار کا حساب نہیں لیا جاتا اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پانامہ لیکس سے شفافیت کے چمپئن کہلوانے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پوری قوم جانتی ہے کہ حکمران خاندان از خود احتساب کے لئے پیش نہیں ہوا بلکہ اس کے لئے بڑی جدوجہد کی گئی ہے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ نئے پاکستان کیلئے مضبوط بنیادیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے قوم پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا شدت سے انتظار کر رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں