آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی عید کے روز سانحہ چیئرنگ کراس کے شہید پولیس جوانوں کے گھر آمد

شہید ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین ،امین اور آصف کی فیملی کوپھول پیش کئے ،شہیدوں کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی

بدھ 28 جون 2017 13:58

آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی عید کے روز سانحہ چیئرنگ کراس کے شہید پولیس جوانوں کے گھر آمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک نے عید الفطرکا آغاز سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونیوالے پولیس جوانوں کے گھروں میں جا کر کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی روایت ہے کہ وہ قوم کے لیے قربانی دینے والوں کو کبھی بھول نہیں سکتی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب محمد عثمان نے عید الفطرکے موقع پر سانحہ چیئرنگ کراس کے شہیدوں کے گھروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب شہید ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین ،شہید ٹریفک وارڈن امین اور شہید اے ایس آئی آصف کے گھر گئے۔ انکی فیملی کوپھول پیش کئے اورشہیدوں کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ وہ شہید ہونے والے جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے اور آج بھی اسی روایت کو دہرایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کیساتھ سی سی پی او لاہور امین وینس ، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چوہدری سلطان ، سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں