عمران خان کو ملنے والی پذیرائی نے حکمران جماعت کو صفوں میں بھونچال برپا کر دیا ہی:سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:48

عمران خان کو ملنے والی پذیرائی نے حکمران جماعت کو صفوں میں بھونچال برپا کر دیا ہی:سعدیہ سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملنے والی پذیرائی نے حکمران جماعت کو صفوں میں بھونچال برپا کر دیا ہے۔ پانامہ کیس اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ظفر حجازی کا بیان ن لیگی حکومت میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

شعبہ خواتین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بنانے کی خواہاں ہے پرانی سیاسی جماعتیں صرف عوام کی باتیں کرتی ہیں عملی طور پر کارکردگی زیرو ہے انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں جو پانچ، پانچ مرتبہ اقتدار کی باریاں لے چکی ہیں اور خاص طور پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی پانچ، پانچ باریاں لینے کے باوجود عوام اور ملک کی حالت بہتر نہیں بلکہ ان کی مفادپرستی کی وجہ سے ملک و قوم کی حالت اور زیادہ بدتر ہوئی ہے۔

جو لوگ پانچ مرتبہ اقتدار ملنے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکے ہیں، وہ اب مزید بھی کچھ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں