نواز شریف کےلاہور پہنچنے پرشہبازشریف ان کی نظربندی کاحکم دے سکتے ہیں،سینیٹرظفرعلی شاہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 اگست 2017 15:05

نواز شریف کےلاہور پہنچنے پرشہبازشریف ان کی نظربندی کاحکم دے سکتے ہیں،سینیٹرظفرعلی شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست ۔2017ء) : ن لیگی سینیٹر ظفر علی شاہ نے سابق وزیراعظم کو3ماہ تک نظر بند کئے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میاں نواز شریف جوں جوں لاہور جا رہے ہیں ان کا پارہ بڑھتا جا رہا ہے اور ان کی تقریریں ایسے زمرے میں شامل ہو رہی ہیں کہ یہ عوام کو مشتعل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ظفر علی شاہ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ آئینی اداروں اور خصوصاً سپریم کورٹ سے متعلق اتنی جارحانہ گفتگو جو نہ سنی جا سکتی ہے نہ برداشت کی جا سکتی ہے اور نہ ہی یہ برداشت کیا جا سکتا ہے کہ آپ عوام کو اشتعال دلائیں اور سپریم کورٹ کیخلاف مشتعل کریں۔ ظفر علی شاہ نے خدشے کا اظہار کیا کہ کہیں شہباز شریف کو ہی ڈی سی او لاہور کو حکم نہ دینا پڑ جائے اور نواز شریف کو 3ایم پی اے کے تحت نظر بند کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں