این اے 120 :تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی شروع ہوگئی ، سرکاری مشینری ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے،یاسمین راشد

جمعہ 11 اگست 2017 18:13

این اے 120 :تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی نامزدامیدوار ڈاکٹر یاسمین راشدنے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دئیے ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی کے درجنوں ورکروں کے ساتھ اپنے کاغذات نامزگی داخل کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی شروع ہوگئی اور سرکاری مشینری ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے ن لیگ نے انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی شروع کر دی ہے انتخابی مہم پر جوش طریقے سے جاری ہے مقابلے پر کوئی بھی آئے میدان پی ٹی آئی ہی مارے گی اس سے قبل یاسمین راشد نے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا حلقہ120 کی خالی نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں ان کی جانب سے ان کے داماد کیپٹن (ر)صفد ر نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو جمع کروائے نواز شریف کی اہلیہ کے بطور اٴْمیدوار سامنے آنے سے اس حلقے میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے کلثوم نواز کو انتخابات جیتنے پر ملک کی بھاگ دوڑ بھی دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت عظمیٰ کا منصب کلثوم نواز کا مقدر بنے گا یا نہیں، فیصلہ انتخاب کے بعد ہی ہوگااسی حلقہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے دو امیدواروں فیصل میر اور حافظ زبیر کارداد نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دئیے ہیں پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماء اپنے درجنوں کارکنوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچے جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے قدم بڑھائو بلاول ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ نعروں سمیت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور آصف علی زرداری کی حمایت میں نعر ے بازی کی تاہم پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس حلقہ سے اپنے امیدوار کا حتمی فیصلہ نہیں کیاپی پی پی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ اس حلقہ سے حافظ زبیر کاردار کے الیکشن لڑنے کا امکان ہے کیونکہ وہ 2013ء کے انتخابات میں بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑے تھے علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حافظ میاں نعمان نے بھی بطور کورننگ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں اسی طرح باربار انتخابات لڑ کر شکست کھانے والے ایک امیدوار نواب امبر شہزادہ نے بھی حلقہ 120 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء اشیاق چوہدری نے بھی حلقہ این 120 سے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرواتے وقت پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الیکشن کمیشن نے امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر کی پولیس کی مزید نفری طلب کر لی ہے تاکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کے مدمقابل آنے پر امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہوواضح رہے کہ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی داخل کروانے والوں کا دوسرا دن تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں