کوئی بھی قانون سے بالادست نہیں ہی ،عاصمہ جہانگیر

جمعہ 11 اگست 2017 18:47

کوئی بھی قانون سے بالادست نہیں ہی ،عاصمہ جہانگیر
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالادست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ کسی کو بھی بار اور بنچ کی آڑ میں سیاست کرنے یا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، وکلا قانون کی بالادستی کے ساتھ ہیں، قانون کی بالادستی کیلئے وزیر اعظم کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑا، عدالت نے طلب کیا ہے تو شیر زمان کو عدالت میں ہر صورت پیش ہونا پڑیگا،انہوں نے بتایا کہ ملتان بار کے صدر شیرزمان نے فل بنچ کے روبرو پیش ہونے کیلئے مہلت مانگی ہے،عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ قانون کی بالادستی کے ساتھ ہیں اور اسکی ساتھ ہی رہیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں