وزیر اعلیٰ پنجاب کی باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کی مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار

جمعہ 11 اگست 2017 19:36

وزیر اعلیٰ پنجاب کی باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کی مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے باجوڑ ایجنسی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے دھماکے میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ا ور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردانسانیت کے کھلے دشمن ہیںاورمعصوم زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بزدلانہ کاروائیاں قوم کے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں