آصف علی زرداری کی زیر صدارت متحرک جیالوں کا اجلاس کل ہو گا

بلاول ہائوس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں این ای120کے ضمنی انتخاب پر مشاور ت ہو گی

پیر 21 اگست 2017 14:32

آصف علی زرداری کی زیر صدارت متحرک جیالوں کا اجلاس کل ہو گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت لاہور کے متحرک کارکنوں کا اجلاس کل( منگل) سہ پہر تین بجے ہو گا ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس لاہور میں بلائے جانے والے اجلاس میں حلقہ این ای120میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جیالوں کو کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کر نے کا موقع بھی دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں