سی پیک کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کو ملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے‘ چینی میڈیا

سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے دونوں ملکوں کے لئے مفیدنتائج برآمدہورہے ہیں‘ تجزیہ

پیر 21 اگست 2017 16:20

سی پیک کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کو ملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے‘ چینی میڈیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کو ملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے ،سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے دونوں ملکوں کے لئے مفیدنتائج برآمدہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی خبروں کی ایک ویب سائٹ پر شائع کردہ تجزیے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری ہے جن میں11منصوبے توانائی کے شعبہ سے متعلق ہیں۔تجزیے میں کہاگیاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کوملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے اور60ہزارمقامی افرادکوملازمتیں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں