ْوفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحی پرپانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دیدی

پیر 21 اگست 2017 17:49

ْوفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحی پرپانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحی پرپانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دیدی ، سپیشل ٹرینیں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور ملتان سے چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان ریلویزعیدالفطر کی طرح عید الاضحی پر بھی کراچی سے دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔عید کے موقعے پر معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں۔ وزیر ریلویز کی ہدایت پر سپیشل ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔ ترجمان کے مطابق ٹرینوں کا حتمی شیڈول عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں