پنجاب کی میڈیکل ٹیمیں پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افرادکی پیشہ وارانہ لگن اور جانفشانی سے خدمت کررہی ہیں‘شہبازشریف

ہیلپ لائن کے ذریعے ڈاکٹرز پشتو میں ڈینگی کے بارے میں احتیاطی تدابیر اور علامات کے حوالے سے راہنمائی فراہم کریں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 23 اگست 2017 20:51

پنجاب کی میڈیکل ٹیمیں پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افرادکی پیشہ وارانہ لگن اور جانفشانی سے خدمت کررہی ہیں‘شہبازشریف
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈینگی کے مریضوں کے علاج اور وباء پر قابو پانے کے لئے پشاور جانے والی محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی میڈیکل ٹیم نے گزشتہ روز تک 2062مریضوں کا علاج معالجہ کیا اور 595افرادکے ڈینگی ٹیسٹ کئے جس میں سے 175افراد میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہوئی- محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب سے جانے والے تین میڈیکل ہیلتھ یونٹ میں سے ایک سفید ڈھیری، دوسرا تہکال بالا اور تیسرا بشتہ خرا کے مقام پر تعینات ہے اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں-ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی ریسکیوسروس 1122کی چھ ایمبولینسسز سروسز تربیت یافتہ عملے کے ہمراہ موجود ہیں اور مریضوں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہی-ترجمان نے بتایا کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز کو ڈینگی مریضوں کے علاج اور کیس مینجمنٹ کے بارے میں کپیسٹی بلڈنگ کے لئے پنجاب سے آئے ہوئے ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ماہرین نے کپیسٹی بلڈنگ اور تربیت کرادی ہی- علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول پنجاب ڈاکٹر فرخ سلطان ٹیم میں شامل پانچ انٹامالوجسٹ اورچھ اسسٹنٹ انٹامالوجسٹ نے مقامی اہلکاروں کو ڈینگی سرویلنس اور ڈینگی لاروا کی شناخت کے حوالے سے کپیسٹی بلڈنگ کردی ہی- دریں اثناء وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹرز، انٹامالوجسٹ اور پیرامیڈیکس کی کل تعداد80سے زائد ہے جو پیشہ وارانہ لگن اور جانفشانی کے ساتھ پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی خدمت انجام دے رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ خیرسگالی اور انسانی ہمدردی کے تحت آنے والی میڈیکل ٹیموں کی وجہ سے دونوں صوبوں کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے میں بھی اضافہ ہوا ہی- وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پشتو بولنے والے بھائی بہنوں کی ڈینگی کے بارے رہنمائی اور آگاہی کے لئے ہیلپ لائن0800-99000شروع کی گئی ہے جہاں کال کرنے پر ڈاکٹر پشتو میں ڈینگی کے بارے میں احتیاطی تدابیر اور علامات کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں