لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف، شہباز شریف سمیت 16 لیگی اراکین اسمبلی کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

اراکین پارلیمنٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے سے پہلے اور بعد میں مسلسل عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو کہ وا ضح طور پر توہین عدالت ہے، درخواست گزار کا موقف

بدھ 23 اگست 2017 21:02

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف، شہباز شریف سمیت 16 لیگی اراکین اسمبلی کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سمیت 16لیگی اراکین اسمبلی کی نااہلی اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ترمیمی درخواست دائر کردی گئی۔شہری آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں نواز شریف،شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف، اسحاق ڈارسمیت 16اراکین اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 16اراکین پارلیمنٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے سے پہلے اور بعد میں مسلسل عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو کہ وا ضح طور پر توہین عدالت ہے۔

پٹیشن میں فریق بنائے گئے اراکین پارلیمنٹ عدلیہ مخالف بیان بازی کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان اراکین پارلیمنٹ کی نااہلی کیلئے متعلقہ فورم چیئرمین سینٹ،، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی رجوع کیا گیا مگر درخواست گزار کی درخواستیں رد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے ہیں ،درخواستوں کا مسترد کیا جانا بدنیتی پر مبنی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ 16 اراکین اسمبلی کی نااہلی کا حکم دیتے ہوئے ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں