لاہور، اللہ پاک میری بھابھی کلثوم نواز کو لمبی زندگی عطاء کرے، پوری شریف فیملی بیگم کلثوم نواز کیلئے دعا گو ہے، شہباز شریف

بدھ 23 اگست 2017 21:49

لاہور، اللہ پاک میری بھابھی کلثوم نواز کو لمبی زندگی عطاء کرے، پوری شریف فیملی بیگم کلثوم نواز کیلئے دعا گو ہے، شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اللہ پاک میری بھابھی کلثوم نواز کو لمبی زندگی عطاء کرے بتایاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ اور اپنی بھابھی کی بیماری پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں ان کی صحت یابی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے انہوں نے کہا کہ بیماری کی اس گھڑی میں پوری شریف فیملی بیگم کلثوم نواز کے ہمرہ کھڑی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں