وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپس اسلام آباد روانہ

بدھ 23 اگست 2017 22:16

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد  نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپس اسلام آباد روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے بتایاگیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون نے سابق وزیراعظم سے جاتی امراء میں ملاقات کی وفاقی وزیر قانون اور سابق وزیراعظم کے درمیا ن ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت شریف فیملی کے بارے میں نیب ریفرنسز اور قومی اسمبلی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں