معروف کامیڈی شو مذاکرات کی کو ہوسٹ کی جانب سے شو چھوڑنے کی اطلاعات

جمعرات 24 اگست 2017 01:01

معروف کامیڈی شو مذاکرات کی کو ہوسٹ کی جانب سے شو چھوڑنے کی اطلاعات
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی کو ہوسٹ عائمہ بیگ کی جانب سے شو کو چھوڑنے کی اطلاعات سامنے آگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شینل کے مزاحیہ شو مذاکرات میں بطور کوہوسٹ عائمہ بیگ اپنی خدمات سرانجام دی رہی تھیں تاہم اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اب مذاکرات پروگرام کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور کوک اسٹوڈیو میں گلوکاری کا آغاز کردیاہے۔ عائمہ بیگ کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا بہت شوتھا اور بچپن سے ہی گلوکاری میں کافی دلچپسی رکھتی تھیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عائمہ بیگ نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور اسی وجہ سے انہوں نے پاکستانی فلموں میں گانے بھی گائیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں