لاہور کے نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کا کھلے عام استعمال، اسی باعث 5 بچوں کی ہلاکت کا انکشاف

جمعرات 24 اگست 2017 01:45

لاہور کے نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کا کھلے عام استعمال، اسی باعث 5 بچوں کی ہلاکت کا انکشاف
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2017ء) لاہور میں نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال عام ہوگیا ہے اور اسی وجہ سے 5بچوں کی ہلاکت بھی ہوچکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر اور تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم صرف نعروں کی حد تک زندہ قوم ہے کیونکہ یہ اپنے بچوں کے حقوق و تحفظ کے لیے ہی کھرے نہیں ہوسکتے تو ملک و قوم کے لیے کیا کھڑے ہوںگے۔

(جاری ہے)

سینئر اینکر مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ انکے پاس ہفتے میں نہ جانے درجنوں والدین آکر شکایتیں کرتے ہیں کہ انکے بچوں کے اسکولوں میں منشیات کا استعمال عام ہوچکا ہے اور لاہور جیسے شہر میں موجود پرائیوٹ اسکولز میں پچھلے ایک سال کے دوران 5 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سینئر اینکر کامزید کہنا تھا کہ ایسے والدین جو اپنے بچوں کے حقوق کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے انکے ضمیر بلکل مردہ ہوچکے ہیں۔ سیئنر تجزیہ کار نے موجودہ تعلیمی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیلنج کیا کہ لاہور میں موجود اکثر تعلیمی ادارے صرف نام کے تعلیمی ادارے ہیں ان میں موجود اساتذہ خود تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔ سینئر اینکر مشبر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں