عارف حمید بھٹی نے لائیو پروگرام میں مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لے لیا.

اتوار 24 ستمبر 2017 00:38

عارف حمید بھٹی نے لائیو پروگرام میں مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لے لیا.
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان کے معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں حیرت انگیز تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، ملک کی عدلیہ آزاد اور کود مختار ہو گئی ہے۔ اب کسی ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی نہیں دلوائی جا سکتی، اب کوئی فیصلہ تبدیل کروا کے اپنے حق میں نہیں کروایا جا سکتا۔ اب ملک میں آزاد عدلیہ ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ مسلم لیگ ن کی موت ہے۔

(جاری ہے)

اور ان کے مطابق اکیس کروڑ عوام کی حق تلفی ہے کیونکہ اب ایسے ججز موجود نہیں ہیں جو ان کی مرضی کا فیصلہ دیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت ٹھیک تھا جب یہ لوگ جدہ چلے گئے تھے۔ انہوں نے اتنا عرصہ لگا کر کرپشن کی اور اب عدلیہ ان کے خلاف فیصلے دے رہی ہے، انہیں وہ عدلیہ چاہئیے جو ان کے حق میں اور ان کی مرضی کا فیصلہ دیں۔ انہیں چاہئیے کہ یہ لوگ طلال چوہدری ، دانیال عزیز یا رانا ثنا اللہ کو چیف جسٹس بنا دیں تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے کروا سکیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے،

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں