دوماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 40 ،کاروں کی درآمدات میں بھی 108فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جولائی اور اگست میںمجموعی طور پر 105ارب روپے کی کاریں درآمد کی گئیں،پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات بھی بڑھ گئیں

اتوار 24 ستمبر 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پاکستان میں گزشتہ دوماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 40فیصد اضافہ ہوا،کاروں کی درآمدات میں بھی 108فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی حکومت کے ادارے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2017 میں موبائل فونز کی درآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس طرح کے موبائلز کی درآمدات زیادہ ہوئیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران کاروں کی درآمدات میں بھی 108 فیصد اضافہ ہوا، اور 2 ماہ میں مجموعی طور پر 105 ارب روپے کی کاریں درآمد کی گئیں۔جولائی اور اگست 2017 کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی دیگر درآمدات میں بھی اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 214 ارب روپے کی پیٹرولیم کے شعبہ میں درآمدات کی گئیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران ملک میں 10ارب روپے کی چائے درآمد کی گئی، جبکہ اسی عرصے کے دوران 37 ارب 90 کروڑ روپے کا پام آئل بھی درآمد کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست 2017 تک 10 ارب 81 کروڑ روپے کی دالیں، جب کہ 118ارب روپے کی دیگر کھانے پینے کی اشیا درآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں