بھارت سے رہائی پانے والے17قیدی پاکستانی حکام کے حوالے

جمعہ 26 مارچ 2010 16:58

واہگہ بارڈر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26مارچ 2010ء) بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے سترہ قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان حکام کے حوالے کردیا گیا ۔ اس موقع پر واہگہ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔برسوں بعد اپنے پیاروں کو دیکھ کر وہاں موجود ان کے رشتے داروں کی آنکھیں آبدیدہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ان قیدیوں میں سے بعض نے دو سال اور بعض نے سترہ سال بھارت کی تہاڑ جیل میں گذارے۔ حکام کے مطابق بھارتی عدالت نے ان میں کچھ قیدیوں کو تین برس قبل ہی بے گناہ قرار دے دیا تھا تاہم ان کی رہائی اب عمل میں آئی۔ ان افراد میں کچھ غلطی سے سرحد عبور کر کے بھارت چلے گئے جب کہ کچھ کا ویزا بھارت میں قیام کے دوران ختم ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں