سازشیوں کی سیاست دم توڑچکی،

عوام اور پاکستان کیخلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی‘وفاقی وزیر پرویز ملک

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:51

سازشیوں کی سیاست دم توڑچکی،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سازشیوں کی سیاست دم توڑ چکی ،عوام اور پاکستان کے خلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی،مخالفین2018ء کے انتخابات میں ہار کے خوف سے بہانے تلاش کئے جارہے ہیں، اب بھاگنے نہیں دیں گے ، عوام کے کٹہرے میں ہر سوال کا جواب ملے گا ،کوئی ٹیکنو کریٹ یا قومی حکومت نہیں بن رہی ،غیر جمہوری اور چور دروازوں سے اقتدار تک پہنچنے کے لئے غیر سیاسی لوگ اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، اور عوام کو گمراہ کررہے ہیں،چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کے خواہشمند مخالفین الزام تراشی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں، تعمیراتی کام ہر جگہ ہورہے ہیں، ہار کے خوف سے فلاحی کاموں کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، رانا احسن شرافت، جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام2018ء میں سی پیک اور ملک کی ترقی کو ووٹ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملااور انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان لوٹایا، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جارہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلے نہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں