میں نے عدالت میں اپنا ریکارڈ ٹکڑوں میں اس لئے دیا کیونکہ ٹکڑوں میں ہی مانگا گیا،عمران خان

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:40

میں نے عدالت میں اپنا ریکارڈ ٹکڑوں میں اس لئے دیا کیونکہ ٹکڑوں میں ہی مانگا گیا،عمران خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19اکتوبر2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ سے پہلے بنی گالہ کے گھر کی زمین کے بارے میں ریکارڈ مانگا گیا تھااس کی تفصیل ہم نے دی کہ وہ ہم نے لندن کا فلیٹ فروخت کر کے بنی گالہ کی زمین لی تھی ۔کوئی بھی ریکارڈ یا تلاشی اس طرح سے نہیں دے سکتا تھا جس طرح سے میں نے دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری آف شور کمپنی اثاثہ بھی لندن فلیٹ ہی تھا اس سے پہلے میں جو کرکٹ کھیلتا تھا اس سے بنائی گئی رقم کا بھی میں نے حساب دیا پھر جیسے حیسے عدالت کو ریکارڈ چاہیے تھا میں نے ویسے ہی ٹکڑوں میں ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا لیکن 40سالہ پرانا ریکارڈ لینے کے لئے ٹائم لگنا تھا ۔

مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں