وزیر اعلیٰ نے خاتون کی ٹھنڈے فرش پر ہلاکت کے معاملے پر سیکرٹری پراسیکیوشن کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

شہباز شریف نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میاں مشتاق احمد کو نیا انکوائری آفیسر مقرر کر دیا،دوبارہ رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جناح ہسپتال میں خاتون ظہراں بی بی کی ٹھنڈے فرش پر ہلاکت کے معاملے پر سیکرٹری پراسیکیوشن کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو میاں مشتاق احمد کو نیا انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے اس واقعے کی دوبارہ انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ قصور کی رہائشی ظہراں بی بی کو ا س کے اہل خانہ طبیعت خراب ہونے پر رواں سال 2جنوری کو علاج کی غرض سے لاہور لائے تھے جہاں تین ہسپتالوں میں شٹل کاک بننے کے بعد خاتون نے جناح ہسپتال کے ٹھنڈے فرش پر دم توڑ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں