سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو کراچی ریجنل کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو کراچی ریجنل کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،اعلان چند روز میں کردیا جائے گا۔ذرئع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی ریجنل کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اکیڈمی کا افتتاح دسمبر 2016ء میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، نیشنل اکیڈمی ڈائریکٹر مدثر نذر اور دیگر کوچنگ اسٹاف نے ریجنل اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے لئے 3امیدواروں کے انٹرویوز کئے تھے جن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم، کراچی کے ہیڈ کوچ سلیم جعفر اور اعظم خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اقبال قاسم کو کراچی ریجنل اکیڈمی کا ڈائریکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان اگلے چند روز میں کردیا جائے گا۔ ریجنل اکیڈمی کے لئے دیگر اسٹاف کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں