سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پنجاب اسمبلی کی کارروائی دیکھے بغیر چلے گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:38

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پنجاب اسمبلی کی کارروائی دیکھے بغیر چلے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پنجاب اسمبلی کی کارروائی دیکھے بغیر وہاں سے چلے گئے بتایاگیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کاررروائی دیکھنے کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے چیمبر میں بیٹھ کر اجلاس شروع ہونے کا انتظار کیا سردار ایاز صادق تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک اجلاس شروع ہونے کا انتظار کرتے رہے لیکن پنجاب اسمبلی کے اراکین کی روایتی سرد مہری کی وجہ سے اجلاس بروقت شروع نہ ہو سکا جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے چیمبر میں بیٹھ کر مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور گپ شپ لگانے کے بعد وہاں سے مایوس لوٹ گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا مقررہ وقت صبح دس بجے تھا لیکن اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے تک شروع نہ ہو سکا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں