وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری جامعات میں تقرری کیلئے وائس چانسلرز کی اہلیت کے معیار کی اصولی منظوری دیدی

آئندہ 48گھنٹوں میں دوبارہ اجلاس طلب ،صوبے کی 8سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے باقاعدہ اشتہار دیا جائیگا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:52

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری جامعات میں تقرری کیلئے وائس چانسلرز کی اہلیت کے معیار کی اصولی منظوری دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سرکاری جامعات میں تقرری کے لئے وائس چانسلرز کی اہلیت کے معیار کی اصولی منظوری دیدی ، آئندہ 48گھنٹوں میں دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا جس کے بعد صوبے کی 8سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے باقاعدہ اشتہار دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے خصوصی کمیٹی نے معیار میں تبدیلی کر کے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی تھی جس میں 15سال ایڈمنسٹریٹو تجربہ ،مختلف شعبوں کے افراد کے اہل کی تجویز دی گئی تھی جبکہ پی ایچ ڈی ،ریسرچ پیپرز کو ترجیح دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی تھی ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وائس چانسلرز کی اہلیت کے معیار کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے اور ساتھ ہی 48گھنٹوں میں دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔جس میں صوبائی وزیر رضا علی گیلانی ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،سیکرٹریز و دیگر شریک ہوں گے۔اجلاس کے بعد پنجاب حکومت صوبے بھر کی 8سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے باقاعدہ اشتہار دے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں