لاہور گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹروں نے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ، خاتون نے ہسپتال کے برآمدے میں بچے کو جنم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:18

لاہور گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹروں نے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کر دیا ، خاتون نے ہسپتال کے برآمدے میں بچے کو جنم دے دیا
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):لاہور گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹروں نے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کر دیا جس پر خاتون نے ہسپتال کے برآمدے میں بچے کو جنم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ صحت کو بہتر بنانے کے دعویٰ ہوا میں اڑ گئے ۔حاملہ خاتون کو لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

خاتون کی حالت خراب ہونے کے با وجود ڈاکٹروں نے خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا ۔ کچھ ہی دیر میں خاتون کی حالت مزید بگڑ گئی اور خاتون نے برآمدے میں ہی ایم ایس آفس کے سامنے بچے کوجنم دے دیا ۔اطلاع ملتے ہی عملے کی دوڑیں لگ گئیں ۔یاد رہے کہ دو روز پہلے ایسا ہی واقعہ رائیونڈ میں بھی پیش آچکا ہے جہاں خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں